اسرائیل کی اہم ترین شخصیت پہلی مرتبہ سعودی عرب پہنچ گئی

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرق وسطیٰ کے سیاسی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلی ہو رہی ہے ، اسرائیلی وزیر سیاحت پہلی مرتبہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطین اتھارٹی کیلئے اپنا سفیر مقرر کر دیا ہے ،سعودی وفد تین دہائیوں کے بعد پہلی بار فلسطین کے مغربی کنارے پہنچ گیا ہے ،سفیر نے سفارتی اسناد فلسطینی صدر محمود عباس کو پیش کیں ۔