شہبازشریف کی کل وطن واپسی ، نوازشریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

شہبازشریف کی کل وطن واپسی ، نوازشریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور ...
شہبازشریف کی کل وطن واپسی ، نوازشریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شہباز شریف کو وطن واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف کو پاکستان جاکر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی ،صدر ن لیگ شہبازشریف قائد کی ہدایت پر کل رات وطن واپس پہنچیں گے،شہبازشریف واپس آنے کے بعد قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر مریم نواز قائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کرینگی،مریم نواز پارٹی کے عہدیداروں، ونگز اور تنظیموں کو متحرک کرینگی۔