رائیونڈ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ، لڑکی کہاں کام کرتی تھی؟ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

رائیونڈ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ، لڑکی کہاں کام ...
رائیونڈ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ، لڑکی کہاں کام کرتی تھی؟ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) رائیونڈ میں اینٹوں کے بھٹے  پرکام کرنے والی 18 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

 پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رائیونڈ کے نواح میں پیش آیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی  اینٹوں کے بھٹے پرکام کرتی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین افراد نے لڑکی کو اغوا کرنےکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان لڑکی کو بےہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور  واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔