کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی، شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ مشرقی بائی پاس پر پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 35کلو دھماکاخیز مواد برآمد ہوا ہے،دھماکا خیز مواد بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
نگران وزیرداخلہ بلوچستان نے کہاکہ گاڑی سے 35 کلو دھماکاخیز مواد برآمد ہوگا،پولیس نے بروقت کارروائی کرکے شہر کو تباہی سے بچایا۔