ربیع الاول کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام" ہادیٔ عالمﷺ "کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

ربیع الاول کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام" ہادیٔ عالمﷺ ...
 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) ربیع الاول کی مناسبت سے پاکستان  ایسوسی ایشن دبئی  کے زیر اہتمام" ہادیٔ عالمﷺ "کے عنوان سے سیرت کی تقریب منعقد  کی گئی ۔ یہ تقریب پاکستان  ایسوسی ایشن کی تاریخ کی اس لحاظ  سے بھی منفرد  تقریب تھی کہ اس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم طلبہ کے درمیان مقابلہ حسن قرأت کا انعقاد کیا گیا تھا جس  میں طلبہ  نے جوش و خروش سے حصہ  لیا۔ مقابلے  میں اول دوم سوم آنے والے  طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے  والے  مشہور زمانہ قاری  الشیخ  سعد نعمانی مسند صدارت پر متمکن تھے۔ متحدہ عرب  امارات اوقاف  کی  جانب سے مقرر کردہ خطیب احمد حامد اورپاکستان  ایسوسی ایشن دبئی کے  نائب صدر  ڈاکٹر شاہد  زمان  نے  خصوصی شرکت کی۔ تقریب  کا آغاز محمد عثمان یوسف  نجمی نےاللہ تعالیٰ کے بابرکت  کلام  پاک کی تلاوت  سے کیا۔ بعد ازاں عماد الحسن نے  بارگاہ رسالت  ﷺ  میں  ہدیۂ نعت  پیش  کیا ۔ پاکستان ایسو سی ایشن دبئی کی کلچر کمیٹی کے ہیڈ سید طہ علی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ اس کے بعد احمد حامد کا خطاب ہوا۔ جس میں انھوں  نے نبی کریم ﷺ کی سیرت پاک کے مختلف گوشوں  کو بیان کرتے ہوئے زور دیا کہ ہمارے فکری، اخلاقی اور سماجی مسائل کا علاج یہی ہے کہ ہم  اپنی زندگیوں کو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں ڈھال لیں۔ قاری الشیخ سعد نعمانی تلاوت کلام پاک فن میں ایک لیونگ لیجنڈ  کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ  ایک ہی جلسہ میں یکے بعد دیگرے 99 مختلف لہجوں میں تلاوت کر کے سامعین کی عقل و سماعت کو حیران کردیتے ہیں۔ سلطان فاتح نے نتائج کا اعلان کیا اور مہمانان خصوصی کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔