کومیسیٹن آئی ڈراپس کا بیچ سی وائے ایف 003غیرمعیاری قرار، الرٹ جاری

کومیسیٹن آئی ڈراپس کا بیچ سی وائے ایف 003غیرمعیاری قرار، الرٹ جاری
کومیسیٹن آئی ڈراپس کا بیچ سی وائے ایف 003غیرمعیاری قرار، الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )نے  امراض چشم کی غیرمعیاری دوا کی فروخت پر ایکشن  لے لیا،ڈریپ کا امراض چشم کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قراردیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈریپ نے کو میسیٹن آئی ڈراپس کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا،کو میسیٹن آئی ڈراپس کا بیچ سی وائے ایف 003غیرمعیاری قراردیا گیا ہے،کو میسیٹن کا سیمپل صوبائی ڈرگ انسپکٹر جامشورو نے ٹیسٹنگ لیب بھجوایا تھا ،دوا کا بیچ فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیرمعیاری قرار دیا۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز مریض کو کو میسیٹن آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں ،غیرمعیاری دوا کا استعمال مریض کی بینائی کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے ،فارما کمپنی  کو میسیٹن آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے ۔