بھارت نے تو چاند پر قدم رکھ دیا، ہم روزانہ کوئی چاند چڑھا دیتے ہیں،سینیٹر رانا محمود الحسن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہاہے کہ بھارت نے تو چاند پر قدم رکھ دیا، ہم روزانہ کوئی چاند چڑھا دیتے ہیں،ہم تو اب بنگالی اور نیپالی افراد سے بھی کم تنخواہ پر کام کرنے کو تیار ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر رانا محمودالحسن نے کہاکہ چاپان نے 3لاکھ 40ہزار ہنر مند افراد مانگے،بھارت نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91ہزار افراد جاپان بھیجے،بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد جاپان بھیجے، پاکستان سے صرف200افراد جاپان گئے،ہمارے پاس 50ہزار انجینئرز بےروزگار ہیں،سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں سکلڈلیبر چاہئے،ہمارے 30لاکھ افراد سعودی عرب میں ہیں،ہم نے جو پہلے پروپوزل تیار کی تھی وہ سعودی عرب نے مسترد کردی۔
سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہاکہ ہم 50ہزار افراد کو تو تربیت دے کر بھیجیں،بھارت نے تو چاند پر قدم رکھ دیا، ہم روز کوئی چاند چڑھا دیتے ہیں،ہم تو اب بنگالی اور نیپالی افراد سے بھی کم تنخواہ پر کام کرنے کو تیار ہیں۔