فاطمہ قتل کیس: ملزمہ حنا شاہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

فاطمہ قتل کیس: ملزمہ حنا شاہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
فاطمہ قتل کیس: ملزمہ حنا شاہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی نے رانی پور میں تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں ملزمہ حنا شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔اس کیس میں آج گرفتار ملزمان فیاض شاہ اور حنا شاہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم فیاض شاہ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے رانی پور میں گھر میں کام کرنے والی بچی کی تشدد سے ہلاکت کے کیس میں عدالت سے ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
 
مزید :

جرم و انصاف -