مشہور ہونے کیلئے خود پر حملے کا ڈرامہ رچانے والا بھارتی فوجی ساتھی سمیت گرفتار
کولام (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی ریاست کیرالا میں مشہور ہونے کیلئے خود پر حملے کا ڈرامہ رچانے والے فوجی اہلکار کو دوست سمیت گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شائن کمار نامی فوجی اہلکار نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھ پر میرے دوست کے ساتھ کم از کم چھ دہشتگردوں نے حملہ کیا۔پولیس نے شائن کمار اور اس کے دوست کے بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے معاملے کے حقائق تلاش کرنا شروع کیے۔
جب پولیس نے تمام چیزوں کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ فوجی اہلکار نے خود پر حملے کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ پولیس کے مطابق شائن کمار کے دوست نے بتایا کہ اس نے مشہور ہونے کیلئےایسا کیا۔
بھارتی میڈیا کو ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شائن کمار اس طرح کا جھوٹا بیان دینے کیلئےمختلف وجوہات بتا رہا ہے جن کی تصدیق کی جائے گی۔
شائن کمار کے دوست نے میڈیا کو بتایا کہ کمار نے مشہور ہونے کیلئے ساری منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جائے گی۔
#WATCH | Army personnel's claim of allegedly being attacked in Kollam, Kerala | The Army personnel and his friend have been arrested by Kollam Police.
— ANI (@ANI) September 26, 2023
R Prathapan Nair, Addl SP, Kollam Rural says, "He filed a complaint before the Kadakkal Police Station and during the course of… https://t.co/54Cma2M2eV pic.twitter.com/KVusJflVWF