محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس، مسئلہ فلسطین سے متعلق اہم فیصلے
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو چار جون 1967کی حدود میں جانے کا عہد کرنا ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہوئے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن ممکن نہیں اور اسرائیل کو چار جون کی حدود میں جانا ہوگا۔کابینہ نے مطالبہ کیا کہ مشرقی بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب کے مطالبے کا واحد مقصد فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ روز فلسطین میں اپنا پہلاسفیر مقرر کیا ہے جبکہ چند گھنٹوں قبل اسرائیل کے وزیر کی سعودی عرب اعلانیہ آمد بھی ہوئی ہے۔