سعودی سفیر نے فلسطین کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کردیں
یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)فلسطینی صدر محمود عباس کو سعودی سفیر نائف بن بندر السدیری نے سفارتی اسناد پیش کردیں۔
نائف بن بندر السدیری القدس میں سعودی قونصل جنرل کے فرائض بھی انجام دیں گے۔نائف بن بندر السدیری کو اگست میں فلسطینی علاقوں کیلئے غیر مقیم سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
اوسلو معاہدے کے بعد کسی بھی سعودی وفد کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی تنازع کو اہمیت دیتا ہے، ایسی فلسطینی ریاست کیلئے کوشاں ہیں جس کا صدر مقام مشرقی بیت المقدس ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں تنازع کا حل چاہتا ہے۔
مزید :ذکا اشرف کا شاداب خان کو ورلڈ کپ میچز سے ڈراپ کرنے سے متعلق دلچسپ بیان،ویڈیو دیکھیں