ایشین گیمز ، سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ایشین گیمز ، سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
ایشین گیمز ، سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین گیمز میں پاکستان سکواش ٹیم کی کامیابی کا سفرجاری ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق  چین کے شہر  ہانگزو میں جاری ایشین گیمز کے مینزسکواش ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 1-2 میچز سے شکست دے دی۔ایشین گیمز کے مینز سکواش ٹورنامنٹ میں نور زمان نے  ابھی  سنگھ کو 1-3 سے شکست دے کر پاکستان کو سبقت دلوائی جبکہ عاصم خان  بھارتی حریف  سریو گوشل  سے 3-0 سے ہار گئے۔

فیصلہ کن  میچ میں قومی نمبر 1 ناصر اقبال نے  مہیش  موگا اوکر کو دلچسپ  مقابلے کے بعد 1-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔قبل ازیں پول اے میں پاکستان نے سنگاپورکو بآسانی 0-3 سے ٹھکانے لگایا، دوسری جانب پاکستان ویمن سکواش ٹیم نے کامیابی کو گلے لگایا، پاکستان ویمنز نے  نیپال کو 0-3 سے مات دی، نورالعین،نورالہدیٰ اور مہوش علی نے کسی دقت کے بغیر اپنے میچز جیت لیے۔

ذکا اشرف کا شاداب خان کو ورلڈ کپ میچز سے ڈراپ کرنے سے متعلق دلچسپ بیان ، ویڈیو دیکھیں
 

مزید :

کھیل -