عمران خان کو ایک دن بھی جیل میں رکھنا قوم کی توہین ہے، لطیف کھوسہ

  عمران خان کو ایک دن بھی جیل میں رکھنا قوم کی توہین ہے، لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئین پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، ملک آئین کے بغیر چل رہا ہے،میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی ضمانت سے متعلق ان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر چالان پیش کر دیا جاتا تو چیئرمین پی ٹی آئی کی فوری ضمانت ہو جاتی، ایف آئی اے نے کیس کا چالان جمع نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی گئی ہے،لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں، تحریری حکم نامہ کے بعد اڈیالہ منتقل کیا جائے گا، انہیں ایک دن بھی جیل میں رکھنا قوم کی توہین، بری کر دینا چاہیے تھا۔

لطیف کھوسہ