غلام صغیر شاہد نے ڈی جی پی آرتعینات،محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ 

Sep 27, 2024 | 12:17 AM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وہ محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر پہنچے تو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد نور بھٹی، ڈائریکٹرز اور سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔بعد ازاں انہیں محکمہ کے مختلف شعبوں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا، شعبہ اشتہارات، انتظامیہ، ٹیکنیکل ونگ اور دیگر محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام افسران حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کو میڈیا میں نمایاں کرنے کے لیے محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔ مختلف شعبوں کے سربراہ ماتحت عملے کی کارکردگی پر خصوصی توجہ دیں، ان کی حاضری یقینی بنائیں اور محکمانہ امور کم سے کم وقت میں نپٹانے کے لیے بروقت ضروری اقدامات کریں۔

مزیدخبریں