راولپنڈی؛بینظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی سے خاتون جاں بحق

Sep 27, 2024 | 11:05 AM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی سے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔رواں برس ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد5ہو گئی۔

سما ٹی وی کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران 65افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد1026ہو گئی۔

مزیدخبریں