وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Sep 27, 2024 | 11:16 AM

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج خطاب کریں گے، اہم خطاب سے قبل وزیراعظم کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرِاعظم کی برطانوی ہم منصب سرکئیرسٹارمر سے ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پاکستان کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی صدر سے ملاقات میں مشترکہ اہداف کیلئے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ورکنگ گروپ پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی بینکاروں اورپاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں سے بھی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری، کاروبار کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوئی۔
کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق امور زیر غور آئے۔
پاکستان میں امریکا کی سابق سفیر این پیٹرسن نے کہا کہ ملاقات مفید رہی۔

مزیدخبریں