لاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف، اسحاق ڈاراور دیگر کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کااعتراض دور کرنے کی ہدایت 

Sep 27, 2024 | 11:38 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، اسحاق ڈار، انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کی نااہلی کی درخواست پردرخواستگزار کو رجسٹرار آفس کااعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف، اسحاق ڈار، انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کی نااہلی کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس چودھری محمد اقبال نے اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ نوازشریف اور اسحاق ڈار آئین کے آرٹیکل 63کے تحت نااہل ہیں،نوازشریف اور اسحاق ڈار کو عدالت نے اشتہاری قراردیاتھا۔

عدالت نے درخواستگزار کو رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی، اعتراض میں کہا ہے کہ سرفراز بگٹی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں کی جا سکتی،عدالت نے درخواستگزار کو رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرنے کی مہلت دیدی۔

مزیدخبریں