منشیات کے استعمال میں اضافہ معیشت اور دہشتگردی سے بڑا مسئلہ ہے :طارق فضل چودھری

Sep 27, 2024 | 12:25 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹرطارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں روزانہ 700 سو افراد منشیات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر بات کرتے ہوئے رہنما ن لیگ نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں بڑھتا ہوا منشیات کا استعمال معیشت اور دہشت گردی سے بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منشیات کے حوالے سے 8 ایکٹ موجود ہیں اور تین سال سے لیکر سزائے موت تک کی سزا موجود ہے مگر کسی کو سزا نہیں ملتی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ڈرگ مافیا کے پیچھے طاقتور لوگ ہوتے ہیں جو خود بھی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے استعمال کی صورتحال بہت تشویش ناک ہے۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ ڈرگ مافیا کا اثر رسوخ ہر جگہ بڑھ رہا ہے اس مسَلے کا ایک ہی حل ہے سزا، سزا اور سزا۔

مزیدخبریں