این اے 97ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس، سپریم کورٹ نے لیگی رہنما علی گوہر بلوچ کی نظرثانی درخواست خارج کردی

این اے 97ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس، سپریم کورٹ نے لیگی رہنما علی گوہر ...
این اے 97ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس، سپریم کورٹ نے لیگی رہنما علی گوہر بلوچ کی نظرثانی درخواست خارج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 97تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لیگی رہنما علی گوہر بلوچ کی درخواست خارج کردی۔

سما ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 97تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس امین الدین نے کہاکہ سابقہ فیصلہ واضح ہے دوبارہ گنتی کی درخواست ہی نہیں دی گئی، جسٹس نعیم اختر نے کہاکہ آراو نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پربتایا کوئی درخواست نہیں آئی،21اگست کو درخواست خارج کی، اگلے دن آپ نے آر او سےرجوع کرلیا،فیصلے کے بعد آر او نے درخواست کی تصدیق شدہ نقل بھی فراہم کردی،یہ تاثر بھی مل سکتا ہے آر او کو نوازا گیا جس پر وہ اپنی بات سے مکر گیا۔

عدالت نے کہاکہ جس آر او نے لکھ کردیا درخواست نہیں آئی وہ اب تصدیق شدہ کاپی کیسے دے رہا ہے؟جسٹس نعیم اختر نے کہاکہ جو دستاویزات آپ اب دکھا رہے ہیں اگر یہ پہلے ہوتیں تو ضرور جائزہ لیتے ،مناسب ہوگا کہ اب درخواستگزار علی گوہر بلوچ ٹریبونل سے رجوع کریں۔ن لیگ کے رہنما علی گوہر بلوچ کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔