انسداددہشتگردی عدالت پشاور؛9مئی واقعہ میں نامزد پی ٹی آئی کارکنان سمیت 18ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت پشاورنے 9مئی واقعہ میں نامزد پی ٹی آئی کارکنان سمیت 18ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9مئی واقعہ میں نامزدپی ٹی آئی کارکنان سمیت 18ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال نے سماعت کی،پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان پر9مئی2023کو لنڈی کوتل میں احتجاج کا الزام تھا،ملزمان نے طور خم شاہراہ بند کرکے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا،18ملزمان کو مقدمے میں نامزد کرکے ٹرائل شروع کیا گیا،عدالت نے تمام ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔