خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات ؛فیصل امین نے گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کردیا

خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات ؛فیصل امین نے گورنر خیبرپختونخوا کے ...
خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات ؛فیصل امین نے گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق فیصل امین نے سیشن جج پشاور کی عدالت میں 50 کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست جمع کرادی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی نے ٹی وی شو میں ان پر جھوٹے الزامات لگائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ گورنر نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ساکھ کو عزت کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ نجی چینل اور اس کے اینکر نے بھی علی امین کا مؤقف لینے کی کوشش نہیں کی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ معافی مانگ کر 50 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کیے جائیں۔