پاکستان علماء کونسل کا سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ کے حل کیلئے عالمی اتحاد قائم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم 

Sep 27, 2024 | 01:41 PM

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان علماء کونسل نے   سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ کے حل کیلئے عالمی اتحاد کے قیام کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حقیقی اور دائمی حل ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا  قیام ہے جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل، فلسطین کے مسئلہ کے حل کیلئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی مکمل تائید کرتی ہے اور اس سلسلہ میں پاکستان علماء کونسل، عالم اسلام کی اہم شخصیات ، تحریکوں کی قیادت سے رابطہ شروع کر رہی ہے ۔

عالمی اتحاد کے حوالہ سے ریاض میں ہونے والے اجلاس کے بعد پاکستان میں بھی مختلف مذاہب و مسالک کے عالمی سطح کے قائدین کا اہم اجلاس باہمی مشاورت سے بلایا جائے گاتا کہ فلسطین کے حوالہ سے کی جانے والی کوششوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں