چیئر پرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی زیادتی کا شکار ہونیوالے بچوں، خواتین اور انکی فیملیز سے ملاقات

Sep 27, 2024 | 01:54 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر پرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ  نےسی پی او آفس راولپنڈی کا دورہ کیا ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے حنا پرویز بٹ کا استقبال کیا۔چیئر پرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے حالیہ دنوں میں زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں، خواتین اور انکی فیملیز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں،خوشی ہے تمام کیسز میں ایف آئی آر فوری درج ہوئی اور ملزمان گرفتار ہیں۔واقعات کو رپورٹ کرنا اہم ہے، وکٹم رپورٹ کرے تو ہی ملزمان کیفر کردار تک پہنچ سکتے ہیں،یہ سب بہادر بچے اور خواتین لائق تحسین ہیں ۔مقدمات کا بروقت اندراج اور ملزمان کی گرفتاری پولیس کلچر میں تبدیلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور چیف ٹریفک آفیسر نے مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی ۔چیئر پرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے افسران کے آنے سے پنجاب پولیس بہتر ہوئی، خواتین پولیس افسران کو بہترین کام کرتا دیکھ کر اچھا لگا۔

مزیدخبریں