آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں کا معاملہ، سپریم کورٹ نے کازلسٹ جاری کردی

Sep 27, 2024 | 03:08 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کازلسٹ جاری کردی۔

سماٹی وی کے مطابق اپیلوں پر سماعت پیر30ستمبر کو دن ساڑھے 11بجے ہو گی،چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی مین 5رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔

جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مظہر عالم میاں خیل لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ عمرعطابندیال کی سربراہی میں لارجر بنچ نے 17مئی 2022کو فیصلہ سنایا تھا،جسٹس منیب اختر اور جسٹس(ر)اعجاز الاحسن بنچ کا حصہ تھے،آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ 2،3کی اکثریت سے دیا گیا۔

مزیدخبریں