الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کو چیلنج کردیا

Sep 27, 2024 | 03:17 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کو چیلنج کردیا،14ستمبر کی وضاحت کیخلاف الیکشن کمیشن نے نظرثانی درخواست دائر کردی۔

سما نیوز کے مطابق نظرثانی درخواست میں کہا گیاکہ عدالتی فیصلے پر تاخیرکا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں،12جولائی کے فیصلے کی وضاحت 25جولائی کو دائر کی تھی،وضاحت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے 14ستمبر کو آرڈر جاری کیا،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ  عدالت نے تحریک انصاف کو جواب کیلئے کب نوٹس جاری کیا؟پی ٹی آئی کی دستاویز پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری ہوا نہ جواب مانگا گیا، وضاحت کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست پر پارلیمنٹ نے نیاقانون بنا دیا، الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ14ستمبر کی وضاحت پر نظرثانی کرے۔

مزیدخبریں