چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط کے اندر "سخت لینگویج" میں جواب دیا ۔۔۔سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

Sep 27, 2024 | 03:49 PM

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط کے اندر جسٹس منصور علی شاہ کو جواب دیا ہےاس میں بہت سخت لینگویج ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط کے اندر جسٹس منصور علی شاہ کو کہیں you سے مخاطب کیا ہے ۔یہ بھی دیکھنا ہے کہ اس معاملے کو پبلک ڈومین میں کون لے کر گیا ؟

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں کیا ۔پروگرام میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بھی شرکت کی ۔

پروگرام میں میزبان محمد جنید نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ججز کے درمیان کشیدگی اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کنفیوژن بھی بڑھتی جارہی ہے تحریک انصاف کو امید ہے کہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمٰن حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں