ججز میں رنجشیں بڑھ گئیں ۔۔۔؟

ججز میں رنجشیں بڑھ گئیں ۔۔۔؟
 ججز میں رنجشیں بڑھ گئیں ۔۔۔؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی میاں عقیل افضل نےکہا ہے کہ اب جسٹس منصور علی شاہ پر ہے کہ وہ دوبارہ سے کمیٹی میں شامل ہوتے ہیں تو چیزیں نارمل ہوجائیں گی،بظاہر چیزیں نارمل ہوتی نظر نہیں آرہیں۔

میاں عقیل افضل  کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عمر عطا ءبندیال کے درمیان کچھ اسی قسم کے معاملات چلتے رہے ۔ 12 جولائی کے فیصلے کے بعد ججز میں رنجشیں بڑھ گئیں ۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں کیا ۔پروگرام میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور  سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی  نے بھی شرکت کی ۔

پروگرام میں میزبان محمد جنید نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ججز کے درمیان کشیدگی اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کنفیوژن بھی بڑھتی جارہی ہے تحریک انصاف کو امید ہے کہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمٰن حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔