لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

Sep 27, 2024 | 04:07 PM

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، تعیناتی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزیدخبریں