پی ٹی آئی کے وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

پی ٹی آئی کے وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج
پی ٹی آئی کے وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکلاء آئینی عدالت کے قیام کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، اعظم سواتی اور راجہ بشارت بھی موجود تھے۔

سپریم کورٹ کے باہر خاردار تاریں اور پولیس کی نفری پہنچا دی گئی تھی۔

بعدازاں پی ٹی آئی وکلاء سپریم کورٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس گیٹ تک مارچ کے بعد منتشر ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللّٰہ نیازی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔ 
نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، احتجاج فارم 47 حکومت اور آئینی پیکج کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی عدالتیں پہلے ہی موجود ہیں، مزید نہیں بننے دیں گے۔

علاوہ ازیں سربراہ انصاف لائرز فورم شاداب جعفری نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وکلاء تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، وکلاء تحریک کا مقصد غیر آئینی اقدامات کو روکنا ہے۔

شاداب جعفری نے کہا کہ وکلاء تحریک کا دائرہ کار سپریم کورٹ سے ملک بھر تک پھیلائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -