بانی پی ٹی آئی اور اس سے متعلقہ کیسز جان بوجھ کر لٹکائے نہ جائیں : شبلی فراز

بانی پی ٹی آئی اور اس سے متعلقہ کیسز جان بوجھ کر لٹکائے نہ جائیں : شبلی فراز
بانی پی ٹی آئی اور اس سے متعلقہ کیسز جان بوجھ کر لٹکائے نہ جائیں : شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فسطائیت کا ماحول بنا ہوا ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی اور آئینی طور پر کھلواڑ کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی پر جتنے بھی مقدمات بنائے گئے وہ ایک ایک کر کے ختم ہو گئے، ان پر صرف توشہ خانہ کا کیس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت توشہ خانہ کا کیس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پاس ہے، القادر یونیورسٹی اور توشہ خانہ کیس بے بنیاد ہیں، باقی تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل گئی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کیسز جان بوجھ کر لٹکائے جا رہے ہیں، بشریٰ بی بی کو فقط اس لئے سزا دی جا رہی کہ بانی پی ٹی آئی کو تکلیف پہنچائی جائے، آپ نے سزا دینی ہے تو دے دیں، کیسز کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار نہ کریں۔

مزید :

قومی -