کراچی : گولڈ میڈلسٹ اتقا کا مفرورقاتل خضدار سے دوبارہ گرفتار

کراچی : گولڈ میڈلسٹ اتقا کا مفرورقاتل خضدار سے دوبارہ گرفتار
کراچی : گولڈ میڈلسٹ اتقا کا مفرورقاتل خضدار سے دوبارہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قاتل کو خضدار سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، واردات کے بعد ملزم خضددار بھاگ کر روپوش ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے نوجوان اتقا کے فرار قاتل کو خضدار سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی نے بتایا کہ نوجوان اتقاکو قتل کرنے کا واقعہ جون میں پیش آیاتھا، واردات کے بعد ملزم خضددار بھاگ کر روپوش ہو گیا تھا، جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا، مقتول ارتقامکینکل انجینئرنگ میں گولڈ میڈلسٹ تھا۔

یاد رہے نوجوان اتقا معین کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کا عدالت پیشی کے موقع پر فرار ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا، ملزم ظاہر کو اتقا قتل کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ایس آئی یو پولیس نےملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

ملزم کو کیس میں جیل بھیجا گیا تھا اور اسے پیشی کے لیے عدالت لایا جارہا تھا کہ وہ فرار ہو گیا۔ ملزم ظاہر کا تعلق خضداری گروپ سے ہے۔واضح رہے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائیکل  چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ ایک ملزم سے اتقا کافی دیر سے مزاحمت کررہا تھا، موٹر سائیکل پر بیٹھے ملزم نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔