یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل،بحال کردیا گیا

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل،بحال ...
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل،بحال کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو عہدے پر بحال کر دیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو تین سال کیلئے تعینات کیا گیا، بغیر نوٹس دئیے دو سال قبل ہی حکومت پنجاب نے عہدے سے ہٹا دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام آئین اور قانون کے خلاف ہے، عدالت حکومتی اقدام کالعدم قرار دے۔

مزید :

جرم و انصاف -