بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ

بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ
بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  کا وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بطور سیاسی کارکن ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کو کھولنے کی حمایت کردی، کہتے ہیں بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے۔

نیویارک  میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی غیر اعلانیہ نہیں، ’’ایکس“ پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے عائد ہے، آزادی اظہار رائے کو روکنے کی کوشش نہیں، ایکس پر پابندی عبوری حکومت کے دوران عائد کی گئی، ایکس پر پابندی کا مسئلہ صرف کمپلائنس کا ہے، علیحدگی پسند اور دہشتگرد گروپ ”ایکس“ پلیٹ فارم کو ملک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد اپنی مہم ”ایکس“ پر چلاتے ہیں، دہشتگرد اپنی تمام دہشت گردی پر مبنی سرگرمیاں ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہیں، دہشتگرد سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی سرگرمیوں کی لائیو کوریج چلاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکس پر پابندی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، وزارت داخلہ نے اس پر اپنا جواب جمع کرایا ہے، وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروپوں کو ”ایکس“ تک رسائی حاصل ہے، دہشت گرد گروپ اس پلیٹ فارم کو ہمارے ملک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، دہشت گرد گروپوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بطور پاکستانی ہم درخواست کر سکتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں، دہشت گرد لاشیں گرانے، معصوم شہریوں کا خون بہانے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہے ہیں،  انہیں حق حاصل نہیں کہ وہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرسکیں۔

مزید :

قومی -