وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

Sep 27, 2024 | 06:10 PM

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 2 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی، مالیاتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا،دو ماہ میں ترسیلات زر 44 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے قریب رہیں، برآمدات میں 7.2فیصد اور درآمدات میں 13.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں رواں مالی سال کے دو ماہ میں 80.9 فیصد کی کمی، مالی ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈکیاگیا،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا،ایف بی آر محصولات میں 20.6 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی میں 20.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مہنگائی 23.4 فیصد سے کم ہوکر 9.6 فیصد پر آگئی، ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دو ماہ میں 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، مالیاتی خسارے میں 72.1 فیصد کا اضافہ ہوا، مالیاتی خسارہ 225 ارب روپے سے بڑھ کر 387 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مزیدخبریں