سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کیلیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان

سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کیلیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان
سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کیلیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے بین الاقوامی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔

نیویارک میں وزارتی اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا اتحاد یورپ اور عرب ممالک کی کوششوں کا مشترکہ نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن کیلئے مشترکہ اہداف کے پر مبنی عملی پلان بنائیں کریں گے، جامع و منصفانہ امن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ نے انسانی المیےکو جنم دیا ہے اسرائیل فوج مسجد اقصیٰ اور مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کیخلاف قبضے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے دفاع کا حق لاکھوں شہریوں کے قتل کا جواز نہیں۔

مزید :

عرب دنیا -