اسلام آباد :کرسٹیز بیکری کے باہر لوگوں کا ہجوم،6افراد کو گرفتارکرلیاگیا

Sep 27, 2024 | 07:20 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں واقع کرسٹیز بیکری کے باہر پولیس نے چھاپہ مار کر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس وقت چھاپہ مارا جب لوگ بیکری کے باہر جمع تھے اور تصاویر و ویڈیوز بنانے میں مصروف تھے، اور اس دوران گرفتار ہونے والوں میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی تھا۔

ڈونٹس بیکری پر آنے والے افراد وہاں آکر خریداری کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں، اور دو روز سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 25 ستمبر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا کہ اسلام آباد کی ایک ڈونٹس بیکری (کرسٹیز بیکری) پر کام کرنے والے سیلز مین نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی۔

مزیدخبریں