چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات

Sep 27, 2024 | 07:42 PM

لاہور (سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات  کی۔

ملاقات میں آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ایونٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین پی سی بی نے بورڈ حکام سے مستقبل میں پی سی بی کے اقدامات پر بھی بریفنگ لی۔ 

ملاقات میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں