چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بیکری کا رد عمل سامنے آگیا

چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بیکری کا رد عمل سامنے ...
چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بیکری کا رد عمل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع بیکری  "کرسٹیز ڈونٹس" نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر معذرت جاری کر دی جس میں بیکری کے ایک ملازم نے مبینہ طور پر چیف جسٹس کو ڈونٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔تقریباایک ماہ پہلے پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو دو روز پہلے سوشل میڈ یا پر وائر ل ہوئی تھی۔

کرسٹیز ڈونٹس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ معذرتی بیان میں کہا "کرسٹیز ڈونٹس ہر گاہک کے ساتھ عزت اور برابری کا سلوک کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہمیں اس ویڈیو کا علم ہے جس میں ایک ملازم نے ایک گاہک کو سروس دینے سے انکار کیا۔ یہ اقدام ملازم کا ذاتی فیصلہ تھا اور یہ ہماری کمپنی کے اقدار کی عکاسی نہیں کرتا۔"بیان میں مزید کہا گیا کہ کمپنی واقعے کی مکمل جانچ کر رہی ہے تاکہ اس کے پس منظر کو سمجھا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذاتی نظریات کا احترام اپنی جگہ، لیکن کسی بھی گاہک کو ذاتی رائے کی بنیاد پر سروس سے محروم کرنا ناقابل قبول ہے۔ "ہم اپنے تمام مقامات پر تربیت کو مزید مضبوط کر رہے ہیں تاکہ ہمارے عملے کی جانب سے شمولیت اور پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔"کرسٹیز ڈونٹس نے چیف جسٹس اور دیگر متاثرہ گاہکوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا "ہم اس معاملے کو سنبھالنے کے لیے آپ کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔"یہ واقعہ کسٹمر سروس، عوامی شخصیات کے احترام، اور پیشہ ورانہ ماحول میں ذاتی رویے کے حوالے سے ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

مزید :

قومی -