کانپور ٹیسٹ: بھارتی مداحوں نے بنگلہ دیشی فین کو دھودیا

کانپور ٹیسٹ: بھارتی مداحوں نے بنگلہ دیشی فین کو دھودیا
کانپور ٹیسٹ: بھارتی مداحوں نے بنگلہ دیشی فین کو دھودیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کانپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو سرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ناخوش گوار واقعہ پیش آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم میں موجود بنگلہ دیش ٹیم کے مداح کو بھارتی مداحوں نے بدترین کا تشدد کا نشانہ بنایا۔

صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو درمیان میں آنا پڑا جس کے بعد زخمی ہونے والے بنگلہ دیشی مداح ٹائیگر روبی کو اسپتال لے جایا گیا۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر اس لڑائی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، بنگلہ دیشی مداح اسٹینڈ سی میں بیٹھا تھا اور اس نے شیر سے مماثلت والا لباس پہنا ہوا تھا۔

اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں تاہم بنگلہ دیشی مداح پر تشدد کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -