پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

Sep 27, 2024 | 08:54 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

اس حوالے سے میٹروبس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی صدر سٹیشن تا آئی جے پی تک میٹروبس سروس مکمل طور پر بند ہوگئی،جبکہ میٹرو بس سروس اسلام آباد میں بحال رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی جے پی  سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس چلائی جائے گی،انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔

مزیدخبریں