گورنمنٹ سکیم کے تحت 10 قومی بینکوں کی نامزد شاخوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی شروع

گورنمنٹ سکیم کے تحت 10 قومی بینکوں کی نامزد شاخوں کے ذریعے حج درخواستوں کی ...
گورنمنٹ سکیم کے تحت 10 قومی بینکوں کی نامزد شاخوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی شروع

  


لاہور(نیوز ڈیسک) گورنمنٹ سکیم کے تحت ملک بھر میں 10قومی بینکوں کی نامزد شاخوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی ہے،حج پالیسی کے تحت کسی بھی خاتون کو محرم کے بغیر سفر حج پر جانے کی اجازت نہیں۔

ترجمان کے مطابق حج درخواستیں جمع کرنے والے بینک افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی مرضی سے کسی اجنبی عورت کو حاجیوں کے کسی گروپ میں شامل نہ کریں۔حج پر جانے والے مرد کسی ایسی خاتون کا محرم بننے سے گریز کریں جس کے وہ شرعی محرم نہیں،ایک محرم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ چار خواتین سفر حج کر سکتی ہیں،شرعی رشتہ کی کوڈ لسٹ بینکوں کو مہیا کر دی گئی ہے،شرعی محرم میں شوہر، والد، بھائی، بیٹا، دادا، نانا، سسر، چچا، ماموں، بھتیجا، بھانجا، پوتا، نواسا اور داماد شامل ہیں۔

خواتین عازمین حج درخواست فارم کے متعلقہ خانے میں محرم کے ساتھ شرعی رشتہ اور شرعی رشتہ کا کوڈ درج کریں‘ محرم کا حج درخواست نمبر متعلقہ خانے میں درج کریں اور محرم سے دستخط کرائیں۔ ناآشنا مردوں کو عورتوں کا محرم بنانا غلط ہے، جعلی محرم سعودی عرب پہنچ کر اپنے ساتھ آنے والی ان خواتین کی مدد اور دیکھ بھال نہیں کر سکتے، یہ خواتین خود بہت سے کام خود انجام نہیں دے سکتیں‘ اس طرح حج کے سفر میں ان کےلئے مزید مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔

مزید : لاہور