سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
 سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

  


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ملزمان فرار،پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ملزمان موقع واردات سے فرار وہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردیاجبکہ زخمی کو طبی امداد دی جاری ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید : کوئٹہ