قومی کھلاڑی ایشین سکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کےلئے کویت روانہ

قومی کھلاڑی ایشین سکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کےلئے کویت روانہ
قومی کھلاڑی ایشین سکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کےلئے کویت روانہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی 4کھلاڑی ایشین انفرادی سکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کےلئے (کل) بدھ کو کویت روانہ ہو گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمپیئن شپ یکم سے 5مئی تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں ناصر اقبال، فرحان زمان، طیب اسلم اور دانش اطلس پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ حکام کے مطابق ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپیئن شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

مزید : کھیل