دفتر میں بچے کو جنم دے کر دراز میں ڈال دیا

دفتر میں بچے کو جنم دے کر دراز میں ڈال دیا
دفتر میں بچے کو جنم دے کر دراز میں ڈال دیا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک نوجوان خاتون نے دفتر میں بچے کو جنم دیا اور پھر ناقابل یقین سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کو ایک دراز میں ٹھونس دیا جس کے نتیجہ میں بچے کی موت ہوگئی۔

ریڈفرڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کیون کریٹنڈن کے مطابق 25 سالہ خاتون کمبرلی پاپاس نے 31 مارچ کو اپنے دفتر کے واشروم میں بچے کو جنم دیا اور پھر اسے پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر ایک دراز میں بند کردیا۔ بعدازاں خاتون کی طبیعت بگڑنے پر ایمرجنسی اہلکاروں کو بلایا گیا تو اس کے جرم کا راز فاش ہوگیا۔ ایمرجنسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے بچے کو دراز سے نکالا تو اس کی موت ہوچکی تھی البتہ اس کا جسم ابھی گرم تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مردہ پیدا نہیں ہوا تھا۔

خاتون کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار ہے اور یہ کہ بچہ مردہ پیدا ہوا تھا۔ عدالت نے اسقاط حمل کے موقف کو رد کردیا اور خاتون کو جیل بھیج دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس