سفاروا اور بیتھنی نے سٹٹ گارٹ اوپن ویمنزڈبلز ایونٹ جیت لیا

سفاروا اور بیتھنی نے سٹٹ گارٹ اوپن ویمنزڈبلز ایونٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹٹ گارٹ( نیٹ نیوز) جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا اور انکی امریکن ساتھی کھلاڑی بیتھنی میٹک سانڈز پر مشتمل جوڑی نے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنزڈبلزایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سلوانیہ کی کترینا سربوٹنک اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کارولین گارشیا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مشہور شہر سٹٹ گارٹ میں جاری ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا اور انکی امریکن ساتھی کھلاڑی بیتھنی میٹک سانڈز پر مشتمل جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلوانیہ کی کترینا سربوٹنک اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کارولین گارشیا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا فاتح کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محنت سے کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی اس کی ہمیں بہت زیادہ خوشی ہے مستقبل میں بھی اسی طرح عمدہ کھیل پیش کرینگے اور کامیابیاں حاصل کریں گے۔