کوچ وقار یونس اور مشتاق احمد کی کھلاڑیوں سے ملاقات

کوچ وقار یونس اور مشتاق احمد کی کھلاڑیوں سے ملاقات

ڈھاکہ ( نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس اور ان کے ڈپٹی مشتاق احمد نے بنگلہ دیش سے ایک روزہ سیریز اور ٹوئنٹی 20 میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے اور ان سے پوچھا ہے کہ آیا وہ ان کی کوچنگ سے مطمئن ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ یہ ملاقات عام ملاقات نہیں تھی ۔ اس میں کھلاڑیوں سے واضح طور پر پوچھا گیا کہ وہ وقار اور مشتاق کی کوچنگ سے خوش ہیں یا نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ کوچنگ چھوڑ دیں ۔ اس موقعہ پر وقار یونس کافی جذباتی نظر آئے اور انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کرکٹ کی عزت کے ساتھ ساتھ ان کی عزت داؤ پر لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس موقعہ پر کھلاڑیوں سے کہاکہ کیا وہ اس شکست کے بعد ان سے کچھ کہنا چاہتے ہیں یا نہیں ۔ خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں اب تک دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا جاچکا ہے ۔ ایک روزہ سیریز میں بنگلہ دیش ٹیم نے وائٹ واش کیا جبکہ ٹوئنٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکھنی پڑی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی