سکواش چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی آج کویت روانہ ہوں گے

سکواش چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی آج کویت روانہ ہوں گے

اسلام آباد(اے این این (ایشیئن سینئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستانی کھلاڑی آج کویت روانہ ہو نگے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایشین سینئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں ناصر اقبال اور فرحان زمان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریں گے اور ملک و قوم کانام عالمی سطح پر روش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی