ایف ایم سی انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ ناصر اقبال نے جیت لی

ایف ایم سی انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ ناصر اقبال نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایف ایم سی انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے عامر اطلس خان کو 11-8 11-4 سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر ایف ایم سی فاروق شاہد مہمان خصوصی تھے جنہو ں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ملک امجد علی نون بھی موجود تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑی ناصر اقبال کو مبارکباد دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی