سینئر کھلاڑی ذمہ داری نہیں اٹھاسکتے تو کرکٹ کھیلنا چھوڑ دیں،آفریدی

سینئر کھلاڑی ذمہ داری نہیں اٹھاسکتے تو کرکٹ کھیلنا چھوڑ دیں،آفریدی

کراچی (آئی این پی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی اگر ذمہ داری نہیں اٹھاسکتے تو انھیں کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے،میں خود بھی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اگراچھا پرفارم نہ کر سکا تو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 سے پہلے ہی ریٹائر ہوجا ؤں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہاکہ سینیئر کھلاڑیوں کو یا تو اپنے کھیل کا معیار بہتر بنانا چاہیے یا پھر انھیں اپنا عہدہ چھوڑ کر نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کا موقع دینا چاہیے۔آفریدی نے ٹی ٹونٹی میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ خود بھی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اور اگر ضرورت پڑی تو اس فارمیٹ سے بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 سے پہلے ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 سے پہلے بھرپور موقع دیا جائے گا اور ان کی یہ کوشش ہوگی کہ ایک حتمی اسکواڈ تشکیل دیا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی