فنکاروں کے درمیان دوستانہ میچ نسیم وکی کی ٹیم نے جیت لیا

فنکاروں کے درمیان دوستانہ میچ نسیم وکی کی ٹیم نے جیت لیا
فنکاروں کے درمیان دوستانہ میچ نسیم وکی کی ٹیم نے جیت لیا

  


لاہور(فلم رپورٹر)فنکاروں کے درمیان گزشتہ روز تماثیل تھیٹر میں دستانہ میچ ہوا ۔ایک ٹیم کی کپتانی کے فرائض نسیم وکی نے انجام دیئے جبکہ دوسری ٹیم کے کپتان منیر حیدری تھے۔نسیم وکی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 39رنز بنائے جس کے جواب میں منیر حیدری کی ٹیم 32رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔جیتنے والی ٹیم کو پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے خصوصی انعام دیا۔اس میچ کی کوریج کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ ندا چوہدری،سارا خان ،سراج خان اور ڈائریکٹر اظہر ملک بھی موجود تھے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے فاتح کپتان نسیم وکی نے کہا جو ٹیم اچھا کھیلتی ہے وہ ہی جیتتتی ہے فنکاروں کے درمیان میچوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ نسیم وکی اور ان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے لئے ان کو اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ندا چوہدری نے کہا میں نسیم وکی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی جتنی تعریف کروں وہ کم ہے ۔

میں ہارنے والی ٹیم سے یہ ہی کہوں گی کہ وہ مایوس نہ ہوں مستقبل میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنے حریف کو شکست سے دوچار کریں۔انسان کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مایوسی گناہ ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی